پاکستان
Trending

پاکستان عالمی طاقتوں میں پل کا کردار ادا کرتا رہے گا، امریکا ایران مذاکرات میں فعال سفارتی کردار ہے، بلاول بھٹو

 

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کے بجائے تعاون کا خواہاں ہے اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکرات میں اپنا فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان بھی پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی خطے کے ساتھ عالمی معیشت کے مفاد میں بھی ہے، کیونکہ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button