نیویارک:فراری نے اپنی نئی سپورٹس کار 296 چیلنج اسٹریڈیل (296 CS) متعارف کرا دی، جو جدید ریسنگ ٹیکنالوجی، کم وزن اور طاقتور پیٹرول انجن کے باعث نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔
نئی گاڑی میں 3.0 لیٹر ٹوئن ٹربو V6 انجن نصب کیا گیا ہے، جو 670 ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فراری نے اس ماڈل سے ہائبرڈ سسٹم اور الیکٹرک موٹر ختم کردی ہے، جس سے اس کا وزن تقریباً 328 پاؤنڈ کم ہوگیا ہے۔
گاڑی میں کاربن فائبر کا پچھلا وِنگ، جدید ایروڈائنامکس، خصوصی سسپنشن اور کاربن سیرامک بریکس شامل ہیں۔ فراری کے مطابق یہ گاڑی 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر 1,360 پاؤنڈ ڈاؤن فورس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
296 CS کی امریکا میں فروخت 2027 کی تیسری سہ ماہی میں متوقع ہے۔




