پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف عالمی فورمز پر دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر مشترکہ مشاورت کے لیے آر فور وزرائے خارجہ اجلاس جلد منعقد کرنے کے امکان پر بھی گفتگو کی۔ رابطے کے دوران سفارتی روابط کا تسلسل برقرار رکھنے، باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button