ٹوکیو:جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا نے دوسری جنریشن ایوینسیئر (Avancier) ایس یو وی متعارف کرا دی ہے، جس میں جدید ڈیزائن، تھری رو سیٹنگ اور نئی ہائبرڈ ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ اس ماڈل کو کمپنی کی آئندہ ساتویں جنریشن CR-V کی ممکنہ جھلک بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
نئی ایوینسیئر میں دو الیکٹرک موٹرز پر مشتمل ہائبرڈ پاور ٹرین نصب ہے، جبکہ DualPower eAWD سسٹم اگلے اور پچھلے پہیوں کو الگ الگ موٹرز کے ذریعے طاقت فراہم کرتا ہے، جس سے آل وہیل ڈرائیو کی سہولت ملتی ہے۔
یہ ہونڈا کی پہلی نان الیکٹرک گاڑی ہے جس پر کمپنی کا نیا H لوگو استعمال کیا گیا ہے۔ ہونڈا 2027 سے یہ لوگو اپنی پوری گاڑیوں کی رینج میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
نئی ایوینسیئر جاپان، چین اور تھائی لینڈ سمیت ایشیائی مارکیٹوں کے لیے تیار کی گئی ہے اور امریکا میں فروخت نہیں ہوگی۔




