بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کی چک شومر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ ناکامی کی پیشگوئی

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ سینیٹ کے اکثریتی رہنما بنے تو ان کے ساتھ کام کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چک شومر ماضی میں بھی سینیٹ کی قیادت کے دوران بری طرح ناکام رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ دوبارہ بھی ناکام ہوں گے۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ چک شومر نے روس سے متعلق جھوٹے الزامات اور دیگر مبینہ دھوکہ دہی کے معاملات کو ہوا دی۔ ان کے مطابق شومر کے اقدامات نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی کو آسان بنایا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ میں ایک بار پھر سیاسی محاذ آرائی شروع ہونے والی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button