مسقط: پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور عمان کی کمپنی او کیو ٹریڈنگ نے پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
معاہدے کے تحت عمانی کمپنی او کیو ٹریڈنگ، پی ایس او کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے 200 ملین ڈالر کی کریڈٹ سہولت فراہم کرے گی۔
معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور عمان کے وزیر توانائی و معدنیات انجینئر سالم العوفی نے شرکت کی۔




