پاکستان
Trending

ہزاروں خاندانوں کو اپنی چھت ملنا خوشی کا دن ہے، وفاق اور صوبوں کو مل کر مزید گھر تعمیر کرنا ہوں گے، وزیراعظم

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنا گھر پروگرام کے تحت ہزاروں خاندانوں کا اپنی چھت کا خواب پورا ہونا خوش آئند ہے، تاہم ملک میں گھروں کی ضرورت کہیں زیادہ ہے، 75 ہزار گھروں کی فراہمی ملکی ضروریات کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کا خواب ہوتا ہے، جن خاندانوں کو عزت و وقار کے ساتھ گھر ملا ہے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپنا گھر پروگرام میں نہ کرپشن ہوئی اور نہ ہی اقربا پروری کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم شروع کی گئی، پہلے آشیانہ قائد اور پھر آشیانہ اقبال منصوبہ شروع ہوا، بعد ازاں اس کا دائرہ دیگر شہروں تک بڑھایا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں آج بھی بڑی تعداد میں لوگ چھت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ یہ وہ پاکستان نہیں جس کے لیے قائداعظم نے تحریک چلائی تھی، ملک کے تمام شہریوں کو برابر حقوق ملنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی فراہمی کے لیے وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، صوبوں کی جانب سے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی بھی خوش آئند ہے۔ پاکستان دنیا میں اپنا مقام ضرور حاصل کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button