کوپن ہیگن:ڈنمارک نے 2027 سے پرائمری اور لوئر سیکنڈری اسکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
وزارت تعلیم کے مطابق سکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران سوشل میڈیا، آن لائن گیمز اور شاپنگ ویب سائٹس تک رسائی بھی روکنے کی تجویز ہے۔
وزیر تعلیم میگنس ہیونیکے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو ڈیجیٹل سرگرمیوں کی وجہ سے توجہ بٹنے سے بچانا اور تعلیم پر توجہ بڑھانا ہے۔




