ٹیکنالوجی
Trending

یو اے ای کا نیا منصوبہ، اب پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور طبی سہولیات صرف ایک کلک پر

 

دبئی:متحدہ عرب امارات نے سرکاری خدمات کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل معاون ’’میرا‘‘ متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے شہری اور رہائشی مختلف سرکاری امور گھر بیٹھے انجام دے سکیں گے۔

دبئی میں اعلان کرتے ہوئے وزیر برائے کابینہ امور محمد القرقاوی نے کہا کہ حکومت آئندہ دو برسوں میں 50 فیصد سرکاری خدمات مصنوعی ذہانت کے ذریعے فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

میرا صارفین کی ذاتی معلومات کی مدد سے پاسپورٹ، اماراتی شناختی کارڈ اور رہائشی اجازت ناموں کی تجدید سمیت مختلف درخواستوں کا عمل مکمل کرنے میں معاونت کرے گا۔

اس کے علاوہ والدین بچوں کی حاضری اور تعلیمی کارکردگی سے آگاہ رہ سکیں گے، جبکہ بزرگ شہری گھر بیٹھے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس، ویکسینیشن شیڈول اور طبی معائنے کے لیے وقت حاصل کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button