اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات استعمال کرنے والوں کے لیے اہم خبر، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 357 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اوگرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔



