اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران موجودہ ملکی حالات اور اہم قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔



