اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی و تکنیکی اشتراک نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس کے تحت ملک کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی کل چینی خلائی مشن کے ہمراہ خلا کے سفر پر روانہ ہوں گے۔
اس مشن کو عالمی سطح پر بھی غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیونکہ محمد ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن "تیانگونگ” پر قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔
روانگی سے قبل اپنے پیغام میں پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی نے کہا کہ خلائی سفر میں تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں اور یہ لمحہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔




