پاکستان
Trending

عوام کی مدد کے بغیر ترقیاتی کاموں کا آغاز ناممکن تھا؛ نواز شریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

 

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مدد کے بغیر ترقیاتی کاموں کا آغاز ناممکن تھا اور نواز شریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انہیں وزارتِ اعلیٰ کی کرسی سنبھالے ایک ہزار دن ہو چکے ہیں اور پورے صوبے میں "ستھرا پنجاب” پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ صوبے میں سفری سہولیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سڑکوں پر 1100 گرین بسیں چل رہی ہیں جن کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ آئندہ دو سال میں 5 ہزار بسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابقہ دورِ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو پنجاب انہیں ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا اور گزشتہ حکومت میں صوبے کو مؤکل چلا رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button