پاکستان
Trending

معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتیں اور دفاعِ وطن کا عزم قابلِ تحسین ہے، وزیراعظم کی سید عاصم منیر کو ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس سٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں اور دفاعِ وطن کے لیے ان کا غیرمتزلزل عزم پوری قوم کے لیے قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کرنے میں فیلڈ مارشل کی خدمات انتہائی قابلِ قدر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہونا پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی اور مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button