پاکستان
Trending

آزاد کشمیر کی عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا؛ وزیراعظم شہباز شریف کی افتخار گیلانی کو یقین دہانی

 

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے، عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی ترقی اور عوامی ضروریات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button