پاکستان
Trending

قاہرہ ٹینکر حادثہ، 31 افراد کی ہلاکت پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ٹینکر آتشزدگی کے المناک واقعے میں 31 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے برادر ملک مصر کے ساتھ کھڑا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں مصری عوام کے غم میں شریک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button