پاکستان
Trending

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی اجلاس اسلام آباد میں، اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع

 

اسلام آباد: مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا، جبکہ اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ آج رات سے شروع ہوگا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، علاقائی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی پر غور شامل ہے۔

اجلاس کے دوران باہمی دفاعی تعلقات کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button