پاکستان
Trending

کراچی میں عمارت گرنے پر سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، 16 افسران معطل، متعدد عہدوں سے فارغ

 

کراچی:کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے غفلت پر سیکرٹری بلدیات اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی وسیم شمشاد کو عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کو بھی عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 16 افسران کو معطل کرنے اور عمارت کے مالک و بلڈر کو فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے آرکیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے ضیاع اور شہریوں کو تکلیف پہنچانے کا باعث بننے والی غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button