پاکستان
Trending

سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، عطاء تارڑ کا دامنِ کوہ میں پرتپاک استقبال

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے دامنِ کوہ میں سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دوستانہ ماحول میں مختلف امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کی مقدس شخصیات سے منسوب اہم مذہبی مقامات کا مرکز ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہے۔

اس موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان میں کیے گئے شاندار استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر خوشی کا اظہار کیا اور اسلام آباد کے قدرتی حسن کو بھی سراہا۔

یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر انہیں ہمیشہ محبت، خلوص اور گرمجوشی ملتی ہے، یہاں کے لوگوں کا رویہ انہیں دوبارہ پاکستان آنے کی ترغیب دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button