ٹیکنالوجی
Trending

جی ٹی اے 6 میں منفرد تبدیلی، فائرنگ اور ریس کے ساتھ گھر اور روزمرہ زندگی کے کام بھی شامل

 

لندن : مشہور ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 میں کھلاڑیوں کو جرائم اور ایکشن کے علاوہ روزمرہ زندگی کے معمولات بھی انجام دینا ہوں گے، جن میں ورزش، خریداری اور گھر کی دیکھ بھال شامل ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گیم کے مرکزی کردار جیسن کو اپنے پالتو سانپ کو کھانا کھلانے، گھر کی مرمت کرنے اور دیگر گھریلو ذمہ داریاں بھی نبھانا پڑتی ہیں۔

گیم میں گاڑیوں کی ریس، فائرنگ اور جرائم کے مشنز کے ساتھ ان معمولات کی شمولیت نے اسے مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی کھلاڑیوں نے بتایا کہ گیم کھیلنے کے لیے چھٹیاں لینے کے باوجود وہ کھیل کے اندر روزمرہ کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button