واشنگٹن: ایلون مسک نے امریکا کے تمام بچوں کو سپیس ایکس کے دو دو شیئرز دینے کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپیس ایکس ہر فعال ٹرمپ اکاؤنٹ میں ایک شیئر جاری کرے گی، جبکہ ایلون مسک اپنی جانب سے بھی ایک شیئر دیں گے۔
ٹرمپ اکاؤنٹ پروگرام کا مقصد 18 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حصہ بنا کر ان کے مستقبل کے لیے مالی اثاثے جمع کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں تقریباً 7 کروڑ ٹرمپ اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں، جبکہ اسپیس ایکس کے حصص کی قیمت 127.44 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔




