پاکستان
Trending

جعلی دواؤں کے خلاف شکنجہ تیار، محفوظ دوا ایپ کا باقاعدہ آغاز

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے قومی صحت کی محفوظ دوا ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا، نئی ایپ کے ذریعے ادویات کی تیاری سے مریض تک پہنچنے کے تمام مراحل کی نگرانی کی جاسکے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم ڈیجیٹل اقدام کیا گیا ہے۔ جدید نظام کے ذریعے ادویات کی تیاری اور ترسیل کے عمل پر نظر رکھی جاسکے گی۔

شہباز شریف نے 2010-11 میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے واقعات سے سبق سیکھنا ہوگا اور عوامی خدمت کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور عوام کو محفوظ ادویات کی فراہمی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button