پاکستان
Trending

برطانیہ میں ایمیزون کے ذریعے گاڑیوں کی خریداری ممکن ہوگی

 

لندن: آن لائن شاپنگ کمپنی ایمیزون نے برطانیہ میں گاڑیوں کی فروخت کا منصوبہ تیار کرلیا، نئی سروس کا آغاز 2027 کے اوائل میں ہوگا۔

ابتدائی طور پر ہنڈائی کی نئی الیکٹرک، ہائبرڈ اور پیٹرول گاڑیاں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی، جبکہ استعمال شدہ گاڑیاں بھی دستیاب ہوں گی۔

ایمیزون کے پلیٹ فارم پر صارفین گاڑیوں کی قیمتیں اور فنانسنگ کے آپشنز دیکھ کر آن لائن بکنگ کرا سکیں گے، تاہم خریداری کا حتمی عمل ڈیلرشپ کے ذریعے مکمل ہوگا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایمیزون امریکی مارکیٹ سے باہر گاڑیوں کی فروخت شروع کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button