پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، تاریخی خلائی مشن پر چین کو مبارکباد

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کو چینی خلائی اسٹیشن لے جانے والے شین زو24 مشن کی کامیاب روانگی پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پہلے خلا باز کا یہ سفر صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے خوابوں کی عکاسی کرتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی مشن پاک چین آہنی دوستی کو حقیقی معنوں میں ستاروں تک لے گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اب خلائی تحقیق جیسے جدید شعبوں تک پھیل رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اس کامیابی کو پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون کا اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے چینی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button