پاکستان
Trending

اپنی چھت اپنا گھر‘ عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ، کرائے سے کم قسط میں عوام کو ذاتی گھر مل رہے ہیں:وزیر اعلی مریم نواز

’

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ دنیا کا سب سے بڑا رہائشی پروگرام بن چکا ہے جسے عالمی اعزازات مل رہے ہیں، اور اس کے تحت آئندہ 5 سال میں کم از کم 10 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

ملتان سٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پورٹل پر 17 لاکھ افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور 312 ارب روپے کی لاگت سے 2 لاکھ 25 ہزار خاندانوں کو بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل جبکہ 62 ہزار 600 تکمیل کے قریب ہیں، اور قرض واپسی کی شرح 97.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری پہلے جتنا کرایہ دیتے تھے اب اس سے کم ماہانہ قسط میں اپنے گھر کے مالک بن رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سے محرومی کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے اور آج ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں صاف پانی کی فراہمی سمیت لاہور اور راولپنڈی جیسی ترقی نظر آ رہی ہے کیونکہ ان کے لیے صوبے کا ہر شہری برابر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button