پاکستان
Trending

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے کی سلامتی کے لیے متحد ہیں:اسحاق ڈار

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں تینوں ممالک کے نمائندوں نے خطے کی موجودہ صورتحال، دفاعی تعاون اور سکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع نے شرکت کی ۔

اسحاق ڈار کے مطابق تینوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button