بین الاقوامی

ایرانی آرمی چیف اور جوہری سائنسدان حملوں میں ہلاک: اسرائیلی دعویٰ

تل ابیب:  اسرائیل نے ایران پر کئے گئے فضائی حملوں میں ایرانی چیف آف سٹاف اور کئی جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری ہلاک ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں میں ایران کے کئی سینئر جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کئے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔

تاہم ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری اور کئی سینئر جوہری سائنسدان پر حملے اور ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button