کراچی: حمیرا اصغر کی نو ماہ پرانی لاش سامنے آنے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری سامنے آ گئے۔ انہوں نے اداکارہ کو "اپنی بہن” قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر لواحقین خاموش رہیں تو وہ نہ صرف تجہیز و تکفین بلکہ نمازِ جنازہ بھی خود پڑھائیں گے۔
گورنر سندھ نے جذباتی انداز میں کہا، "ہم بیٹیوں کی عزت اور ناموس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، اگر کسی کی بیٹی بے کفن پڑی رہے تو یہ سب کے لیے شرمندگی کی بات ہے۔”
انہوں نے گورنر ہاؤس کے پیش امام کو نمازِ جنازہ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ حمیرا اصغر کو پورے احترام اور وقار کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
حمیرا اصغر کی لاش کئی ماہ پرانی حالت میں ملنے کے بعد یہ کیس نیا رخ اختیار کر چکا ہے، اور پولیس تحقیقات جاری ہیں۔




