پاکستان
Trending

آزاد کشمیر کونسل کے 4 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

 

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 4 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں چودھری لطیف اکبر، مشتاق منہاس، چودھری سعید اور چودھری منظور شامل ہیں۔ وزیراعظم نے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اے جے کے کونسل آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے، بطور چیئرمین اس پل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ عوامی مینڈیٹ کو علاقے کی ترقی کے لیے بروئے کار لانا ہے اور عوامی مسائل باہمی تعاون اور مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی، سماجی و معاشی ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے گا اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

آزاد کشمیر میں حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے احتجاجی عناصر کو سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش کی۔ مظفرآباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے دوران بھی تمام امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کاز کے خلاف خارجی اشاروں پر متحرک عناصر کے خلاف کارروائی کرنا فرض تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکۂ حق میں دشمن کو تاریخی سبق سکھایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور خطے کی خوشحالی و ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button