کھیل

"ورلڈ باکسنگ چیلنج: سیمی فائنل میں پاکستان کی لاورا اکرم ناک آؤٹ”

پراگ: (ویب ڈیسک) ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست ہو گئی ہے۔

سیمی فائنل میں لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس پر شکست دی، منگولین باکسر نے فتح 5-0 سے اپنے نام کی۔

جمہوریہ چیک میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کی لاورا اکرم برانز میڈل کی حق دار قرار پائی ہیں۔

برطانوی نژاد پاکستانی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں، انہوں نے کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button