کھیل

گلگت میں روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا

گلگت میں روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20 جون سے 22 جون تک کیا جائے گا۔ یہ رنگا رنگ میلہ خیبرپختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے منایا جا رہا ہے۔

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جہاں 12 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر یہ فیسٹیول منعقد ہوگا۔ شندور کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان ہونے والا یہ فیسٹیول ہر سال سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

شندور فیسٹیول میں پولو کے علاوہ دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ اس سال پیراگلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جو میلے کی رونق کو دوبالا کریں گے۔

روایتی شندور میلے میں ہر سال ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے، اور اس مرتبہ بھی اس کی توقع ہے کہ ہزاروں لوگ اس حسین قدرتی مناظر کے درمیان منعقد ہونے والے اس ثقافتی ایونٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button