پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فورسز کو علاقے میں ایک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تمام 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم گروہ سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا مقصد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشت گردی کے لیے قومی ایکشن پلان کے تحت اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button