پاکستان
Trending

براڈ پیک حادثہ، سہیل سخی کی میت کی شناخت، میت سکردو منتقل کی جائے گی

 

سکردو: براڈ پیک پر لاپتہ ہونے والے معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے دوران ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی کی میت کا سراغ ملا۔

ذرائع کے مطابق سہیل سخی کی میت کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک سے اسکردو منتقل کیا جائے گا۔

31 جولائی کو براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث 10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے، جن میں 9 غیر ملکی کوہ پیما بھی شامل تھے۔

لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے اب تک 7 کوہ پیماؤں کی میتیں ریسکیو کی جاچکی ہیں اور انہیں متعلقہ ممالک روانہ کیا جاچکا ہے، جبکہ دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button