لاہور : پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فائدہ اٹھایا اور لاہور کے شائقین کے سامنے رنز کا انبار لگا دیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔سلمان علی آغا نے فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے 76 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔
بابر اعظم (2) اور صاحبزادہ فرحان (5) کے جلد آؤٹ ہونے کے باوجود رن ریٹ متاثر نہیں ہوا۔ شاہین آفریدی اور فخر زمان کو آرام دے کر نسیم شاہ، فہیم اشرف اور عثمان طارق کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ اگر گرین شرٹس اس 199 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کر لیتے ہیں، تو وہ ایک میچ پہلے ہی سیریز اپنے نام کر لیں گے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستانی باؤلرز نے آسٹریلیا کو 26 رنز سے مات دی تھی۔




