اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران برطانوی نائب وزیر خارجہ نے امریکہ ایران مفاہمت کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے خطے میں استحکام کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
دونوں فریقین نے انسداد دہشت گردی، غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے، ادارہ جاتی تعاون اور پولیس ٹریننگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کو پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




