بین الاقوامی

مدد مانگتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ، 51 شہادتیں

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اسرائیلی فوج نے امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی، تازہ حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، 24 گھنٹے میں مزید 103 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے۔

4 ہفتوں میں امداد کے منتظر 549 فلسطینی شہید،4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، نصیرات میں سکول پر اسرائیلی بمباری سے 9 افراد شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 259 ہو گئی،1 لاکھ 32 ہزار 458 افراد زخمی ہو چکے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے کے دوران 20 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button