پاکستان
Trending

پی آئی اے کے لیے بڑی عالمی پیش رفت؛ 6 سالہ پابندی کے سائے چھٹ گئے، لندن کے لیے براہِ راست پروازیں بحال

 

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے برطانیہ کے لیے اپنی براہِ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گیا۔
فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ افتتاح سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جیٹ میریٹ نے کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ براہِ راست پروازوں کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور تجارتی تعلقات میں ایک نئی روح پھونک دے گی۔ پی آئی اے ہر ہفتے 4 براہِ راست پروازیں لندن کے لیے چلائے گی۔ ان میں سے 3 پروازیں اسلام آباد سے جبکہ ایک پرواز لاہور سے براہِ راست لندن کے لیے اڑان بھرے گی۔
لندن روٹ کے لیے پی آئی اے نے اپنے سب سے بڑے اور آرام دہ بوئنگ 777 طیاروں کو مختص کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button