لندن:برطانیہ کی سیاست میں آج ایک اہم موڑ آیا جب پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے چودہ سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔
ان کا مؤقف ہے کہ پارٹی فلسطین کے مسئلے پر متضاد اور غیر فعال پالیسی اپنا رہی ہے، جبکہ فلاحی نظام سے متعلق موجودہ قیادت کی پالیسیوں سے وہ سخت مایوس ہو چکی ہیں۔
زہرا سلطانہ کے جیرمی کوربن کے ساتھ نئی جماعت بنانے کا اعلان پارٹی میں بائیں بازو کے کارکنوں کے لیے نئی امید بھی ہو سکتا ہے۔ کیا یہ نیا اتحاد لیبر پارٹی کے ووٹ بینک کو تقسیم کرے گا؟ آنے والے مہینے اس سوال کا جواب دیں گے۔




