پاکستان سٹاک مارکیٹ کا کاروبار آج تیزی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1376 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 83 ہزار 784 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد اور مثبت معاشی رجحانات اس اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔ مارکیٹ کے اس اتار چڑھاؤ پر سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور مزید کاروبار کے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں۔




