پاکستان

چار ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ملک کی چار ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس سرفراز ڈوگر، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس روزی خان اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جنید غفار کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتیاں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button