اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی رہائی کا دارومدار ان کے بچوں یا بہنوں پر نہیں بلکہ خود ان کی قانونی جدوجہد پر ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، اور اگر بچے پاکستان آ کر قانون کے دائرے میں رہ کر سیاسی سرگرمیاں کرنا چاہیں تو انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا،
"اگر بچے قانونی طریقے سے کام کریں تو ان کے آنے سے کوئی سیاسی ہلچل نہیں ہوگی۔”




