کاروبار
Trending

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ 5,400 روپے مہنگا ہو گیا

عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جس کے باعث سونا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 54 ڈالر بڑھ کر 3,940 ڈالر تک جا پہنچا ہے، جس کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔ مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 5,400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,629 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور فی تولہ چاندی کی قیمت پہلی بار 4 ہزار روپے کی حد عبور کرتے ہوئے 4,949 روپے ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان نے سونے اور چاندی کی مانگ میں اضافہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button