پاکستان

مظفرآباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملاقات: کشمیری عوام کا جذبہ یکجہتی عیاں

مظفر آباد:مظفرآباد میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی سے خصوصی نشست کی، جہاں کشمیری عوام نے پاکستان کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات اور پاک فوج سے محبت کا دل بھر کر اظہار کیا۔

اس ملاقات میں شرکاء نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور رہے گا، اور دنیا کی کوئی طاقت اسے پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی۔ کشمیریوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو اپنی ثقافت کا تحفہ پیش کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے جوابی حملے کو داد دی۔

شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم بلند کر کے اپنی غیر مشروط حمایت کا اظہار کیا، اور زور دے کر کہا کہ "کشمیر بنے گا پاکستان” ان کا عزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button