پاکستان

بیٹوں کی شہادت پر ماں کی بہادری، تدفین پر گونجے “پاکستان زندہ باد” کے نعرے

 

دنیا پور: دنیا پور کی ایک ماں نے پوری قوم کے لیے جذبہ حب الوطنی کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ بلوچستان میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اپنے دو جوان بیٹوں، جابر اور عثمان کی تدفین کے موقع پر اس ماں نے دکھ کے آنسو بہانے کے بجائے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

بیٹے اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے گھر واپس آ رہے تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر حملہ کیا اور وہ شہید ہو گئے۔ تدفین کے دوران ماں نے گلدستے اٹھا کر نظم پڑھیں اور بلند آواز میں "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے، جس سے ہر حاضرین کے دل میں وطن سے محبت کی آگ اور بھی بھڑک اٹھی۔

یہ واقعہ نہ صرف دنیا پور بلکہ پورے پاکستان کے لیے قربانی اور حب الوطنی کی علامت بن گیا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button