پاکستان

پنجاب میں آٹھویں کے امتحانات ایک بار پھر بورڈ لے گا


پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ گریڈ آٹھ کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے تیس دن میں لائحہ عمل بنا لیا جائے گا۔
پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کے جامع طریقہ کار کے ذریعے طلباء اور اساتذہ کی کارکردگی کا مؤثر انداز میں جائزہ لیا جا سکے گا۔ وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا نظام دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پانچویں سے ساتویں جماعت تک اسسمنٹ ٹیسٹ کے لیے شفاف اور قابل اعتماد نظام متعارف کروانے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے تحت لئے جاتے تھے۔ پانچ سال قبل بورڈ کے ذریعے مڈل کلاس کے امتحانات لینے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button