پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف اولمپیئن شہباز احمد سینیئر نے حکومت پاکستان کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے
اولمپیئن شہباز احمد سینیئر نے کہا کہ قومی کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے۔ انہوں نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر قومی ہاکی ٹیم کو بھارت کا دورہ نہیں کرنا چاہیے، اور ایشیا کپ جیسے بین الاقوامی مقابلے کسی غیر جانب دار مقام پر منعقد کیے جائیں تاکہ تمام ٹیموں کو یکساں اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
0 14 Less than a minute




