پاکستان

پنجاب حکومت کا چینی کی قیمتوں پر کنٹرول: چار ماہ کے لیے نرخ مقرر

لاہور: صوبہ پنجاب میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے آئندہ چار ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر پنجاب کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، چینی کی قیمتیں درج ذیل شیڈول کے تحت مقرر کی گئی ہیں:

🔹 15 جولائی تا 15 اگست

  • ایکس مل ریٹ: 165 روپے فی کلو

  • پرچون قیمت: 173 روپے فی کلو

🔹 15 اگست تا 15 ستمبر

  • ایکس مل ریٹ: 167 روپے فی کلو

  • پرچون قیمت: 175 روپے فی کلو

🔹 15 ستمبر تا 15 اکتوبر

  • ایکس مل ریٹ: 169 روپے فی کلو

  • پرچون قیمت: 177 روپے فی کلو

🔹 15 اکتوبر کے بعد (ایک ماہ کیلئے)

  • ایکس مل ریٹ: 171 روپے فی کلو

  • پرچون قیمت: 179 روپے فی کلو

حکومتی حکام کے مطابق، ان قیمتوں کا تعین ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ طے شدہ نرخوں سے تجاوز کرنے والے ملز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button