پاکستان

چینی کی قیمت میں بتدریج اضافہ، حکومت اور شوگر ملز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

 

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ معاہدے کے تحت آئندہ تین ماہ تک ہر ماہ چینی کی ایکس مل قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عمران احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق:15 جولائی 2025 سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو ہوگی۔15 اگست سے قیمت 167 روپے فی کلو ہو جائے گی۔15 ستمبر کو یہ قیمت 169 روپے فی کلو مقرر کی جائے گی۔

جبکہ 15 اکتوبر 2025 سے چینی کی قیمت 171 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔یاد رہے کہ جولائی کے آغاز میں ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 184.92 روپے فی کلو رہی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 145.88 روپے فی کلو تھی۔

حکومت نے قیمتوں میں استحکام کے لیے گزشتہ ماہ 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس رعایت نہ ملنے پر یہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button