اسلام آباد:نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے اثاثے، لگژری گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط کر لی ہے۔
کارروائی کے دوران کنٹریکٹر محمد ایوب گرفتار ہوا، جس کی تفتیش میں اعظم سواتی سمیت دیگر بااثر افراد کے مالی لین دین کا انکشاف ہوا۔نیب نے 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے منجمد کیے، جن میں 73 بینک اکاؤنٹس شامل ہیں، جن سے 5 ارب روپے کی رقم برآمد ہوئی۔
77 لگژری گاڑیاں، جن میں مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، پورش، لیکسز، لینڈ کروزر اور فارچیونر شامل ہیں، ضبط کی گئیں جن کی کل مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
اسی طرح، 30 رہائشی مکانات، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، 12 دکانیں، 4 فارم ہاؤسز، پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی زمینیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
کل 109 جائیدادیں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں نیب کے قبضے میں ہیں، جن کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے زائد ہے۔نیب کی یہ کارروائی کوہستان کرپشن کیس میں شفافیت اور احتساب کے عزم کا ثبوت ہے۔




