ٹیکنالوجی

ٹیسلا کا فیصلہ: AI ایکس میں سرمایہ کاری پر شیئر ہولڈرز کی رائے حتمی قرار

کیلیفورنیا: الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی AI ایکس میں سرمایہ کاری کا حتمی فیصلہ اب شیئر ہولڈرز کی رائے سے مشروط ہوگا۔

یہ اعلان ایلون مسک نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جو اب AI ایکس کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق "اگر فیصلہ میرے ہاتھ میں ہوتا، تو ٹیسلا پہلے ہی AI ایکس میں سرمایہ کاری کر چکی ہوتی۔ لیکن اب ہم یہ فیصلہ شیئر ہولڈرز پر چھوڑ رہے ہیں۔”

AI ایکس نے مارچ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کو خرید کر اسے اپنے AI ماڈلز کی تربیت اور AI چیٹ بوٹ “Grok” کی ترسیل کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
اب یہ کمپنی 200 ارب ڈالر مالیت کے ہدف کے ساتھ 10 ارب ڈالر کی نئی فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیسلا کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ 6 نومبر 2025 کو متوقع ہے، جس میں اس اہم معاملے پر ووٹنگ کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button